مسافر کی شوگر لو، بھارتی طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

06 دسمبر ، 2023

کراچی (سہیل افضل/افضل ندیم ڈوگر) بھارت سے دبئی کی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسپائس جیٹ ایئر کی پرواز ایس جی 15 نے رات ساڑھے 9 بجے کراچی میں لینڈنگ کی، احمد آباد سے دبئی کے مسافر کی شوگر لو ہونے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی درخواست کی گئی تھی، ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دی، بوئنگ 737 طیارہ کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز کے مسافر کو فوری طبی امداد اور ادویات فراہم کی، روانگی کے 45 منٹ بعد طیارہ بحیرہ عرب پر کراچی کے قریب 26000 فٹ کی بلندی پر تھا کہ اس میں سوار 27 سالہ بھارتی شہری دھرووال دھرمیش کمار سونی شوگر لیول انتہائی کم ہونے پر بے ہوش ہوگیا۔طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم رن وے کے قریب موجود تھی۔ ایئرپورٹ حکام سول ایوی یشن اتھارٹی کی جانب سے مسافر کو طبی امداد دینے کے بعد طیارے کی ری فیولنگ کی گئی اور پرواز ایس جی 15تین گھنٹے سے زائد کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا اور رات گئے کراچی سے دبئی روانہ ہوگیا۔