یوکے کی سگریٹ کمپنی کوامریکی برانڈ پر25ارب پاؤنڈ نقصان کا جھٹکا

07 دسمبر ، 2023

لندن (اے ایف پی) برٹش امریکن ٹوبیکو(بیٹ) نے گزشتہ روز امریکی سگریٹ برانڈز پر 25 ارب پاؤنڈ (32 ارب ڈالر) نقصان کا اعلان کیا، جس میں معیشت کی سست روی اور روایتی مصنوعات سے ہٹ کر گروپ کے حصص میں کمی کا حوالہ دیا گیا۔بیٹ جیسی کمپنیوں کو مغربی بازاروں میں سگریٹ کی مانگ میں کمی کا سامنا ہے، جہاں زیادہ ٹیکس، تمباکو نوشی پر پابندی اور صحت کے خدشات اکثر صارفین کو سگریٹ نوشی کو ترک کرنے یا دیگر متنازع مصنوعات سے رجوع کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔لکی اسٹرائیک اور ڈن ہل سگریٹ بنانے والے نے تیزی سے بڑھتی ہوئی ویپنگ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔