لاہور(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی میدان میں ایک ہوگئے، دونوں جماعتوں نے ملکر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، 15 سال بعد ن لیگ کے قائد سربراہ ق لیگ کے گھر پہنچ گئے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا، (ن) لیگ طارق بشیر چیمہ کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کریگی، چکوال سے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک کی سیٹ پر بھی ایڈجسٹمنٹ ہوگئی، ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، دونوں جماعتیں قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی کی 3 نشستوں پر مشترکہ امیدوار نامزد کریں گی،ذرائع کے مطابق لیگ پارٹی نے اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ دونوں کے درمیان رسمی ملاقات تھی، نوازشریف نے چوہدری شجاعت کی صحت سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمیں ن لیگ کو زیادہ اسپیس دینا چاہیے،ہم مل جل کر پنجاب میں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور آئی پی پی کا مقابلہ کر سکتے نواز شریف کاکہنا تھا آپ نے مشکل وقت میں ساتھ دیا یہ بھول نہیں سکتا،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے چوہدری شجاعت کی تجاویز و مطالبات پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا اور سارے معاملات پر دونوں جماعتوںکی مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویزدی ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف بدھ کے روز تقریباً 15سال بعد چوہدری شجاعت سے ملنے انکی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقا ت جا ریرہی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف، مریم نواز ، رانا ثنااللہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ موجود تھے جب کہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے ملاقات میں چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین ، چوہدری وجاہت اور طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی جبکہ اس دوران چوہدری شجاعت نے مطالبہ کیا کہ جن سیٹوں سے ہمارے لوگ جیتے تھے نہ صرف وہ ہمیں دی جائیں بلکہ گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین اور حافظ آباد میں بھی سیٹیں دی جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ اور (ق) لیگ کے درمیان پنجاب اسمبلی کی تین اور قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے، (ن) لیگ طارق بشیر چیمہ کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کریگی۔ذرائع کے مطابق چکوال سے سابق رکن قومی اسمبلی رہنے والے چوہدری سالک کی سیٹ پر بھی ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے جبکہ چوہدری شافع گجرات سے الیکشن لڑینگے تاہم ملاقات میں موجود چوہدری وجاہت کے بیٹے اور سابق رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی کی سیٹ پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی، دونوں طرف سے اس پر بعد میں مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں طے پایا کہ دیگر 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جو نام چوہدری شجاعت دینگے اسکی سیٹ کنفرم ہوگی، اس کیلئے چوہدری شجاعت نے دونوں بیٹوں کا نام دیا ہے انکے مقابلے میں (ن) لیگ کوئی امیدوار کھڑا نہیں کریگی۔ذرائع نے بتایا کہ اگر چوہدری سالک قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے تو انکے نیچے 2 صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار (ن) لیگ کے ہونگے جبکہ طارق بشیر چیمہ کے نیچے 2 صوبائی اسمبلیوں پر بھی (ن) لیگ کے امیدوار ہوں گے۔نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات کے بعد (ن) لیگ کا وفد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگیا جب کہ (ق) لیگ کی جانب سے بھی میڈیا سے کسی نے بات نہیں کی۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیسے؟ امریکی فوجی حکمت عملی سامنے آگئی ،درجن سے زائد جنگی جہاز سے زیادہ...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...
اسلام آبادملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4ہزار600روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 99 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی ضروریات سے زائد چینی کی برا ٓمد کے متعلق اہم فیصلے کے لئے آج بدھ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...