ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے 66 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

07 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پائیدار ترقی کیلئے 65 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دیدی۔ قرض اندرونی وسائل سے فائدہ حاصل کرنے ،امداد ٹیکس وصولی بڑھانے اور سیلاب میں تباہ سکولوں کی بحالی پر خرچ ہو گی ایشیائی ترقیاتی بینک نے 3منصوبوں کی رواں ہفتے منظوری دی، 65کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں 65 کروڑ 52 لاکھ ڈالر قرض جبکہ 38لاکھ ڈالر کی رقم امداد ہےجس میں سے ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن (DRM) کے تحت 300 ملین ڈالر کا پروگرام قرض اگلے دو ہفتوں میں دیا جائیگا۔3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ پر دستخط کرنے کے بعد،اے ڈی بی پھر سے پہلا کثیر جہتی قرض دہندہ بن گیا ۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ قرض کی رقم اندرونی وسائل سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے جبکہ امداد ٹیکس وصولی بڑھانے اور 2022 کے سیلاب میں تباہ شدہ سکولوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی،سندھ میں سکولوں کی بحالی کیلئے ساڑھے 27 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر فراہم کیے جائینگے۔اعلامیہ کے مطابق رقم غذائی تحفظ کے منصوبے پر زرعی پیداوار بڑھانے پر خرچ ہوگی،30کروڑ ڈالر قرض اصلاحات اور ٹیکس انتظامی معاملات کیلئے منظور کیے گئے ہیں،امداد ایشیائی ترقیاتی بینک کے سندھ میں سیلاب سے بحالی کے لیے 1.5 ارب ڈالر پروگرام کا حصہ ہے،سندھ میں سیلاب متاثرہ سکولوں کی بحالی کے منصوبے کے لیے 8 لاکھ ڈالر گرانٹ دی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غذائی تحفظ کے منصوبے کے لیے 8 کروڑ ڈالر ، خواتین کسانوں کو بیچوں کی صفائی اور زرعی کیمیکلز کے محفوظ استعمال کے لیے 30 لاکھ ڈالر امداد دی جائیگی۔