اسلام آباد (انصار عباسی) عمران خان کو سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے سرپرائز مل سکتا ہے۔ سائفر کیس میں ہونے والی گزشتہ سماعت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’میں کیس میں جنرل باجوہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام کو بطور گواہ شامل کروں گا۔‘‘ اس معاملے پر سابق آرمی چیف سے بات چیت کرنے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ باجوہ شاید عمران خان کو مایوس نہ کریں۔ ذریعے نے دعویٰ کیا کہ ریٹائرڈ جرنیل سائفر کیس میں بطور گواہ پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم، انہیں فوجی حکام سے اجازت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ جنرل باجوہ نے سب کچھ ڈونلڈ لوُ کی ہدایت پر کیا۔ عمران خان کے الزامات تمام پراسیکوشن گواہان بشمول سابق سیکریٹری خارجہ امور اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کے بیانات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ پاکستانی سفیر کی ڈونلڈ لو کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد ہی سفیر نے وزارت خارجہ کو سائفر بھیجا اور ایسے معاملات میں یہ کام معمول کا حصہ ہے۔
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں ایم آئی اہلکاروں کی بعد ا زتعیناتی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطا بق...
ہری پورتحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست...
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کا مقدمہ وزیراعظم و دیگر کے...
اسلام آبادپاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔یقین کے نام سے جاری کی جانے والی یہ...
اسلام آباد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے 45 سال بعد اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" جبکہ...
اسلام آبادوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...