بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چڑیا گھر میں پنجرے سے ایک شخص کی لاش ملنے کی تحقیقا ت کا حکم دیدیا گیا۔ اس حوالے سے معلوم اس وقت ہوا جب صبح چڑیاگھرکاعملہ شیروں کے پنجرے کی صفائی کیلئے پہنچا۔ انہوں نے دیکھاکہ شیرکسی انسانی جسم کو چیرپھاڑرہاہے جس پرفوری طورپرتمام افسران کو اطلاع دی گئی اور شیرکوپنجروں سے نکال کرانسانی لاش کوجوکہ ٹکڑوں میں بٹ چکی تھی کو نکالا گیا۔ اس واقعہ کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی تاہم ذرائع کاکہناہے کہ یہ شخص کوئی نشئی ہوسکتاہے جورات کے وقت کسی طرح چڑیاگھرمیں داخل ہوا اورشیرکے پنجرے کے ساتھ ملحقہ کھلے ایریا جہاں پرشیروں کوکھلاچھوڑاجاتاہے میں پڑے کچھ لوہے کے پائپس کواُٹھانے کی کوشش میں یہ اس احاطے کے اندرگرگیا جس پر بنگالی ٹائیگرز نے اس کو دبوچ لیا اور چیرپھاڑ دیا۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ابتدائی اطلاع کے مطابق ہو سکتا ہے کہ یہ ایک نشئی ٹائپ کاشخص ہو جوکہ کسی بھی طریقے سے چڑیاگھرمیں داخل ہوا اوراس حادثے کا شکار ہوگیا۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...