اسلام آباد (خبر نگار) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ نیب کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کی اپیل کی سماعت بھی آج ہی ہو گی۔ احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور 2.5 ملین پاونڈ جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ نیب کاموقف اختیار ہے کہ احتساب عدالت نے کم سزا سنائی ، اضافہ کیا جائے۔ قبل ازیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب نے اپنی اپیل ہائیکورٹ سے واپس لے لی ۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ پیپرز کیس میں نااہل قرار دے کر نیب کو ایون فیلڈ ، العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں ایم آئی اہلکاروں کی بعد ا زتعیناتی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطا بق...
ہری پورتحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت میڈیا...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست...
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اعلی ترین سول اعزاز...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26 نومبر احتجاج میں بیٹے ہلاکت کا مقدمہ وزیراعظم و دیگر کے...
اسلام آبادپاکستان نیوی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی وڈیو جاری کر دی۔یقین کے نام سے جاری کی جانے والی یہ...
اسلام آباد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے 45 سال بعد اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "نشانِ پاکستان" جبکہ...
اسلام آبادوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...