موجودہ ٹیرف اور وہیلنگ چارجزبرآمدی صنعت کا بحران

07 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کے اقتصادی منظر نامے کو مثبت رخ دینے کےلئے پاکستان کی بر آمدی صنعت جو پہلے ہی سے بحران کا شکار ہے اس پر 27روپے فی یونٹ وہیلنگ چار جز (سسٹم کے استعمال کے چارجز ) جس میں کراس سبسیڈیز اور سی پی پی اے کو مطلوب پھنسی ہوئی لاگت جیسی نا اہلیاں شامل ہیں ۔ ان کا مطلب توانائی شعبے کو ایک کی بجائے متعدد سے خریداری کی کوششوں کو زک پہنچے گی ۔ پاکستان کی بر آمدی صنعت بجلی کے موجودہ ٹیرف 14سینٹ(43روپے) فی یونٹ کی وجہ سے زبوں حال ہے ۔ وہ چاہتی ہے کہ ایک سے زائد سے بجلی خرید نے کی سہولت ملنی چاہئے تا کہ مصنوعات کی تیاری کی لاگت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ جاتی بنایا جا سکے لیکن سی پی پی اے جی کوسرکاری کمپنی ہے وہ27روپے فی یونٹ وہیلنگ چارجز کے لیے کوشاں ہے ۔ اس نے سی ٹی بی سی ایم رجیم کو عملاَ شروع ہونے سے قبل ہی خطرے میں ڈال دیا ہے ۔ یہ بات ٹیکسٹائل صنعت کے تر جمان نے کہی ۔ تا ہم نیپرا بر آمدی صنعت سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی آراء کی روشنی میں سی پی پی اے کی پٹیشن پر غور کے مرحلے میں ہے ۔ وہیلنگ چار جز کے ایشو پر سماعت میں ایپٹما کا موقف نہیں سنا۔