روسی صدرامارات کے دورہ کے بعد سعو دی عر ب پہنچ گئے ،ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

07 دسمبر ، 2023

ریاض (شاہدنعیم)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ریاض کے قصر یمامہ میں روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے ملاقات کی ہے۔ وہ متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچے تھے، قبل ازیں روسی صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے ان کا خیرمقدم کیا۔ قبل ازیں ولادیمیر پوتن متحدہ عرب امارت کےغیرمعمولی دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے تھے۔ متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر متعدد فوجی طیاروں نے صدر پوتن کے طیارے کا استقبال کیاا۔ گارڈ آف آنر کی تقریب میں دونوں ممالک کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔