کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے تک کی کمی، یورو 2 روپے سستا ہو گیا،پاونڈ کی قیمت بھی ایک روپے گھٹ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 20 پیسے کی کمی سے 284.20روپے سے کم ہو کر 284.00 روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کی کمی سے 284.50روپے سے کم ہو کر 284.25 روپے پر آگئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی 25 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 282.25 روپے سے کم ہو کر 282.00 روپے اور قیمت فروخت 285.25 روپے سے کم ہو کر 285.00 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 307.00 روپے سے کم ہو کر 305.00 روپے اور قیمت فروخت 310.00 روپے سے کم ہو کر 308.00 روپے ہو گئی جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 357.00 روپے سے کم ہو کر 356.00 روپے اور قیمت فروخت 361.00 روپے سے کم ہو کر 360.00 روپے ہو گئی۔دریں اثنا بدھ کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 24 پیسے کی کمی سے 284.14 روپے پر آگیا۔
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے منگل اور جمعرات دو دن کی ملاقات...
کراچی امریکی صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ابراہم معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے.وائٹ ہاؤس نے...
کراچی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ، یومِ عالمی تپ دق کے موقع پر،...
اسلام آ باد ٹیکس پالیسی آفس جلد مکمل فعال کرنے کا فیصلہ ؛ اہم تعیناتیوں کیلئے آسامیاں مشتہر،ٹیکس پالیسی...
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
نیویارک امریکی کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا...
اسلام آباد وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی ، ملاقات...