کراچی( ثاقب صغیر / اسٹاف رپورٹر )محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا دعویٰ ہے کہ آج رات (بدھ ) لیمینشن پیپر کی ایک بڑی کھیپ موصول ہو جائے گی جسکے بعد نارمل پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو مزید تیز بنایا جا سکے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے والے شہریوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس کی جانب سے بدھ کو جاری کئیے گئے اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں جمع شدہ پاسپورٹ کی تمام درخواستیں تین کاروباری دنوں،ارجنٹ پاسپورٹ کیٹیگری میں جمع شدہ تمام درخواستیں پانچ کاروباری دنوں جبکہ نارمل پاسپورٹ ایک ماہ کے اندر پرنٹ کئیے جا رہے ہیں تاہم حقیقت اس سے بہت مختلف ہے۔نارمل پاسپورٹ کے لئیے درخواستیں دینے والے شہریوں کو ڈیڑھ سے دو ماہ میں بمشکل پاسپورٹ مل رہا ہے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ بھی شہریوں کو بارہ سے پندرہ روز میں مل رہے ہیں۔پاسپورٹ حکام کا دعویٰ ہے کہ لیمینشن پیپر کی بڑی تعداد میں دستیابی سے نارمل پاسپورٹ کا اجراء 21 کاروباری دنوں میں ممکن ہو سکے گا۔محکمے کا دعویٰ ہے کہ پاسپورٹ پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...