اڈیالہ جیل میں نیب ٹیم کی پرویز الٰہی سے 40 منٹ تک تفتیش

07 دسمبر ، 2023

لاہور (نیوزرپورٹر) نیب کی ٹیم نے صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔نیب ٹیم نے چودھری پرویزالہٰی سے 40 منٹ تک تفتیش کانفرنس روم میں کی، تفتیش میں موضع تخت پڑی کی زمین سے متعلق سوالات پوچھے گئے، نیب تفتیشی ٹیم سابق وزیراعلیٰ سے تفتیش کے بعد واپس چلی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب وقاص اور دائم بلوچ شامل تھے۔