پرچی سسٹم ختم ، اسلام آ باد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

07 دسمبر ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) میونسپل کار پوریشن اسلام آ باد نے اسلام آ باد کی پارکنگ فیس کی وصولی کے نظام کو نجی شعبہ کے اشتراک سے جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سمارٹ پارکنگ پراجیکٹ کے تحت تمام مارکیٹس ‘ مراکز اور بلیو ایریا اور تفر یحی پارکوں میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نصب کیا جا ئے گا۔ پرچی سسٹم کو ختم کردیا جا ئے گا۔ ہر پارکنگ کے داخلی راستے پرالیکٹرانک بیر یئر نصب ہوگا۔پری پیڈ کارڈ کے ذ ریعے داخلہ ہوگا۔ اس سے یہ ڈیٹا بھی جمع ہوگا کہ کس پارکنگ میں روزانہ کتنی گاڑیاں آتی ہیں۔میو نسپل ایڈ منسٹریشن ڈ ائریکٹو ریٹ نے آٹو میٹنک پارکنگ سسٹم کیلئے نجی شعبہ کی فر موں سے آفرز طلب کی تھیں۔ آٹھ فر موں نے اپنی تیکنکی اور ما لیاتی بڈز جمع کرائی ہیں۔ گزشتہ روز پہلے مرحلہ میں ان فر موں کی ٹیکنکل بڈز کو اوپن کیا گیا۔ سی ڈی اے کے ممبر ٹیکنا لوجی اینڈ ڈیجیٹلا ئزیشن نعمان خالد کی سر بر اہی میں ایو یلو ایشن کمیٹی ان ٹیکنل بڈز کا جائزہ لے گی اور مارکس دے گی۔ اس کے بعد ان کی ما لیاتی بڈز کو اوپن کیا جا ئے گا۔