شاہ محمود بلا مقابلہ وائس چیئرمین اور پرویز الٰہی مرکزی صدر بن گئے،PTI کا نوٹیفکیشن جاری

07 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (خبر نگار) شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے بلامقابلہ وائس چیئرمین اور چوہدری پرویز الہیٰ مرکزی صدر بن گئے۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتیجے میں نومنتخب عہدیداروں کانوٹیفکیشن جا ری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس شمیم نقوی ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو ، قاسم خان سوری اور مشتاق احمد غنی مرکزی نائب صدور مقرر کئے گئے ہیں۔ تمام نوٹیفکیشن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کے دستخطوں سے جاری ہوئے۔