آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکا روانہ

11 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیراپنے سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔اتوار کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر امریکا کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ ان کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔