پی ٹی آئی مخالف سیاسی قائدین کوالیکشن جتوانے کیلئے باہمی تعاون قومی مفاہمت کیلئے ناگزیر قرار

11 دسمبر ، 2023

اوکاڑہ(وارث حیدری)پی ٹی آئی مخالف سیاسی قائدین کوالیکشن جتوانے کیلئے باہمی تعاون قومی مفاہمت کیلئے ناگزیر قرار،ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں سابق حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین اس بات پر مشاورت جاری ہے کہ اپنے اپنے قائدین کو الیکشن جتوا کر قومی اسمبلی پہنچانے کیلئے ایک نکتہ پر اتفاق کر لیا جائے،جس کے تحت قائدین ایک دوسرے کیخلاف کسی حلقے میں بھی الیکشن لڑنے سے گریز کی پالیسی پر عمل پیرا ہو سکتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے مسلم لیگ ن کی ٹکٹس کے امیدواروں کی غالب اکثریت نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان کے حلقے سے میاں نواز شریف، شہباز شریف،مریم نواز یا حمزہ شہباز الیکشن لڑیں، قائدین کے حلقہ ہائے انتخاب کے حتمی فیصلے کیلئے ن لیگ میں اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے۔