لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کے ایک اور سرغنہ سمیت پانچ افراد گرفتار

11 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کے ایک اور سرغنہ فیض اللہ سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے،ایف آئی اےنے فیض اللہ کو سی ٹی ڈی کیساتھ مشترکہ کارروائی میں عمر کوٹ سے گرفتار کیا ، تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ، فیض اللہ کو سی ٹی ڈی کیساتھ مشترکہ کارروائی میں عمر کوٹ سے گرفتار کیا گیا ملزم نے مدعی کے بیٹے اور بھتیجے کو غیر قانونی طور پر لیبیا کے راستےاٹلی بھجوانے کیلئے65لاکھوں روپے بٹورے مگر دونوں لیبیا پہنچنے کے بعد سے لاپتہ ہیں ملزم کے ساتھیوں نے شہری کے بیٹے اور بھتیجے کو ڈوبنے والی کشتی میں سوار کیا تھا تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔