جی ڈی اے پارلیمانی بورڈ کا اعلان، پی پی کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری

11 دسمبر ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کو الیکشن میں ٹف ٹائم دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں گرینڈ ڈیموکریٹک آلائنس (جی ڈی اے)نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا۔ جی ڈی اے کے بورڈ چیئرمین پیرپگارا جبکہ سیکرٹری صفدرعباسی ہونگے۔ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبد الرحیم ہونگے۔ پارلیمانی بورڈ جی ڈی اے کے 13سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل ہوگا۔ جی ڈی اے انتخابی نشان ستارہ پرالیکشن میں حصہ لینے کے خواہش منداپنی درخواستیں دیں درخواستیں صفدرعباسی کے نام فنکشنل لیگ ہاس کلفٹن میں جمع کرا دیں۔