بنوں ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید

11 دسمبر ، 2023

بنوں (نمائندہ جنگ ) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی پولیس ہیڈ کانسٹیبل شہید ۔ اشرف خان کو پولیو مہم میں 29 نومبر کو مسلح افراد نےفائرنگ کر کے زخمی کیا،پولیس لائن میں نماز جنازہ ادا، تفصیلات کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف خان کو انسداد پولیو مہم کے دوران 29 نومبر 2023 کو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور علاج معالجے کی خاطر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کیا گیا تھا۔جو علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔شہید کا نماز جنازہ اقبال شہید پولیس لائن بنوں میںسرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کیا گیا۔