ظلم اور جبرو استبداد کا دور جلد ختم ہو جائے گا، شیر افضل مروت

11 دسمبر ، 2023

کوہاٹ (نامہ نگار) سخت پاپندی کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے خٹک کالونی گراؤنڈ میں جلسہ کیا۔ نائب صدر شیر افضل مروت لوگوں کے ہجوم میں جلسے میں پہنچے۔ پی ٹی آئی کے جلسے میں ہر آنے والے کی سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ پابندی کے باوجود جلسہ کرنے والوں کو حراست میں لینے کے لئے پولیس کارروائی کر رہی ہے۔شیر افضل مروت نے جلسہ سے خطاب بھی کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ظلم اورجبرواستبداد کا دور جلد ختم ہو جائے گا ۔