خضدار (نامہ نگار) سی ٹی ڈی پولیس کے ایس ایچ او کی گاڑی کو میگنٹ بم سے نشانہ بنایا گیا،ایس ایچ او موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا ،مراد جاموٹ پرائیویٹ گاڑی میں سلطان ابراہیم خان روڈ سے گزر رہے تھے، کرخ میں سپرد خاک زخمی ہسپتال منتقل کردئے گئے، پولیس کے مطابق ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ سلطان ابراہیم خان روڈ خضدار کے مقام سے اپنی پرائیویٹ گاڑی میں گزر رہے تھے کہ نا معلو م حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کو میگنٹ بم کے زریعے نشانہ بنایا ۔میگنٹ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دھماکے کی زد میں آکر ایک شہری بھی زخمی ہو گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی خضدار میر حسین احمد لہڑی لیویز کے آفسران سمیت سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق ایس ایچ او کا جسد خاکی اور زخمی ابوبکر ولد علی نواز ساکن نال کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی شروع کر دی گئی واضح رہے کہ سال رواں ستائیس اپریل کو اس وقت کے ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان عمرانی کو بھی ایسے ہی ایک دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا ۔محمد مراد جاموٹ سی ٹی ڈی کے دوسرے ایس ایچ او ہیں جنہیں اس طرح دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ۔ دریں اثناء ایس ایچ او سی ٹی ڈی محمد مراد جاموٹ کو رات گئے ان کے آبائی علاقہ آجبانی کرخ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تربتبلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
دبئی غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کے ارکان سڑکوں پر نظر آ رہے ہیںاسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے دوبارہ سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
لاہور پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو...
کراچی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5...
کراچیقومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلا ؤکی تردید کردی تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک...