اسلام آباد (این این آئی)نگران حکومت نے بیرون ملک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر مزید 6 شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بیرون ملک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر نگران حکومت نے 2اہم اقدامات کرتے ہوئے مزید6شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ساتھ ہی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے اجراء کے مقام سے ہی پروٹیکٹوریٹ بنوانے کی شرط بھی ختم کردی۔ان اقدامات سے اب بیرون ملک ملازمت کے لئے شہری ملک بھر کے کسی بھی پروٹیکٹوریٹ دفتر جا سکیں گے۔فیصلے کے تحت نئے دفاتر سکھر، ایبٹ آباد، گوادر،آزاد کشمیر،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بنیں گے جس کے بعد دفاتر کی مجموعی تعداد 15ہوجائے گی ، اس سے قبل کراچی ، لاہور ، پشاور ، راولپنڈی ، کوئٹہ ، ملتان ، مالاکنڈ ، ڈی جی خان اور سیالکوٹ میں دفاتر موجود ہیں۔
تربتبلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
دبئی غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کے ارکان سڑکوں پر نظر آ رہے ہیںاسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے دوبارہ سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
لاہور پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو...
کراچی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5...
کراچیقومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلا ؤکی تردید کردی تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک...