کراچی (نیوزڈیسک)پارلیمانی کمیٹی، ڈونرز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے صیہونیت مخالف اور فلسطین کے حامی طالب علموں کے خلاف کارروائیوں کو قبول نہ کرنے پر تنقید کے بعد امریکی یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔امریکا کے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر پینسلوینیا یونیورسٹی کے صدر ایلزبتھ میگل سے پوچھا گیا کہ وہ صیہونیت مخالف اوریہودیوں کی نسل کشی کے مطالبے کو یونیورسٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ایسا کرنے والے طالب علموں کے خلاف انضباطی کارروائی کو درست سمجھتی ہیں؟ ایلزبتھ میگل کے جواب سے پارلیمنٹرینز خوش نہ ہوئے اور نیویارک کی ریپبلکن قانون ساز رکن ایلس سٹیفنک ان سے بار بار یہی سوال پوچھتی رہی جس پر ایلزبتھ نے ’ہاں‘ کہنے کے بجائے اپنا جواب دوہراتے ہوئے کہا کہ اس کا تعین بیان کے پسمنظر کے تحت کیا جائے گا، ہم آزادی اظہار پر قدغن کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔رکن قانون ساز اسمبلی کو جواب دیتے ہوئے ایلزبتھ میگل نے کہا کہ ایسا بیان کیمپس قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے یا نہیں اس کا انحصار بیان کے سیاق و سباق پر ہے۔ جس کے بعد لازمی طور پر دیکھا جائے گا کہ آیا وہ بیان انفرادی طور پر کسی کو ٹارگیٹ کرنے کیلئے ہے۔یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی صدر ایلزبتھ میگل نےکانگریس میں پیشی کے چار روز بعداپنے مؤقف پر تنقید کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرپرسن اسکاٹ باک نے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر استعفیٰ سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نئے صدر کی مقرری تک ایلزبتھ میگل عہدے پر ذمہ داریاں سنبھالیں گی، بعد ازاں اسکاٹ باک نے خود بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تربتبلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
دبئی غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کے ارکان سڑکوں پر نظر آ رہے ہیںاسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے دوبارہ سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
لاہور پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو...
کراچی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5...
کراچیقومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلا ؤکی تردید کردی تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک...