ریاض (اے پی پی) سعودی عرب اور روس نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے،دونوں ملکوں نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن کے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر سعودی عرب اور روس کا مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔دونوں ملکوں نے 2022 کے دوران باہمی تجارت میں 46 فیصد اضافے کو سراہتے ہوئے دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام لانے کے لیے اوپیک پلس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور روس نے پٹرول، گیس، سائنس، ماحولیات، زراعت، ٹیکنالوجی، خلا اور لاجسٹک سپورٹ کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔روس نے سعودی عرب کی طرف سے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی اینیشیٹیو کی تعریف کرتے ہوئے بھر پور حمایت اور مدد کا یقین دلایا ہے۔دفاعی شعبے میں دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور سکیورٹی کے شعبے میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔دونوں ملکوں نے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
تربتبلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
دبئی غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کے ارکان سڑکوں پر نظر آ رہے ہیںاسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے دوبارہ سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
لاہور پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو...
کراچی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5...
کراچیقومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلا ؤکی تردید کردی تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک...