اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ میں پابندی ختم ہوگی یا نہیں فیصلہ اگلے سال مئی میں ہوگا،یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا )کی ٹیم پاکستان میں فزیکل آڈٹ کرکے واپس چلی گئی،سابق پی ڈی ایم حکومت نے وقت پر سول ایوی ایشن کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے سے قانون سازی میں تاخیر کی جس کی وجہ سے مزید 6ماہ پابندی برقرار رہنے کے بعد مئی2024میں فیصلہ کیا جائے گا۔ خصوصی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین برطانیہ اور امریکہ میں پاکستانی ائرلائنز پر لگنے والی پابندی کو ختم ہونے میں ابھی مزید 6ماہ لگیں گے ،ایاسا کی آڈٹ ٹیم پاکستان میں آڈٹ کرکے چلی گئی ہے سابق پی ڈی ایم حکومت نے جاتے ہوئے اگست2023 میں سول ایوی ایشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے سے قانون سازی کی جس کے بعد ایاسا نے پاکستان میں آکر فزیکل آڈٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کی اس سے قبل ایاسا نے پاکستانی حکام کو صاف بتادیا تھا کہ جب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم نہیں کیا جائیگا ایاسا آڈٹ نہیں کرے گی کیونکہ اس سے قبل ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے تحریک انصاف حکومت کے دور میں قومی اسمبلی میں پیش ہونے والا بل لیپس ہوگیا تھا جس پر ایاسا حکام نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ آپ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم نہیں کرنا چاہتے ہیں یورپ میں پابندی ہٹانے کے لیے یہ آرڈیننس جاری کیا۔
تربتبلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں مسلح اہلکاروں نے پولیس چوکی کو آگ لگا لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف کیس ڈی لسٹ کر دیا...
دبئی غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کے ارکان سڑکوں پر نظر آ رہے ہیںاسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس نے دوبارہ سے...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں جیت پر قومی کرکٹ...
لاہور پاکستانی ہوابازی کی صنعت میں ایک اور سنگ میل،گوادرکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح آج پیر کو ہوگا۔ نیو...
کراچی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5...
کراچیقومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلا ؤکی تردید کردی تفصیلات کے مطابق سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 2دہشتگرد ہلاک...