چیئرمین سینیٹ نے شوکت ترین کا استعفیٰ منظور کرلیا

11 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے ،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے استعفیٰ منظور کر لیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔