جہانگیر ترین، علیم خان کی الیکشن اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

11 دسمبر ، 2023

لاہور(خبرنگار)سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی گذشتہ روزاہم ملاقات ہوئی،جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آنے والے انتخابات پر تفصیلی مشاورت کی گئی،استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل طلب ،اہم فیصلے کیے جائیں گے، ملاقات میں سینئر رہنما اسحاق خاکوانی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔ دریں اثناء استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل 12 دسمبر سہ پہر 4 بجے لاہور میں طلب کر لیا گیا، پارٹی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اس مشاورتی اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے کیے جائیں گے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور عام انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہو گی، _ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔