کراچی( سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے تعلیمی بورڈز میں میرٹ پر چئیرمین مقرر کرنے کے بجائے اسٹاپ گیپ ارینج منٹ کے نام پر بیورو کریٹس کو چئیرمین مقرر کیا جارہا ہے انٹر بورڈ کراچی کے عہدے کا چارج کمشنر کراچی، سکھر بورڈ کے چیرمین کے عہدے کا چارج کمشنر سکھر، اور نوابشاہ بورڈ کے چئیرمین کے عہدے کا چارج کمشنر نواب شاہ کو دیا جارہا ہے جبکہ باقی بورڈز میں بھی چئیرمین کے عہدے کا چارج کمشنرز کو دیا جائے گا اس حوالے سے محکمہ بورڈ و جامعات کے سکریٹری نور محمد سموں کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی نگراں وزیر اعلی سندھ نے منظوری دیدی ہے دلچسپ امر یہ ہے یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب الیکشن کا شیڈول کا اعلان ہونے والا ہے اس سے قبل الیکشن کمیشن چیف سیکریٹری سندھ کو خط کے زریعے آگاہ کرچکا ہے کہ آفیسرز الیکشن ڈیوٹیز میں مصروف ہیں لہذا ان کے تبادلے نہ کیئے جائیں جب کہ سندھ کے بورڈ آف ریونیو نے الیکشن کمیشن کے خط کی روشنی میں کئے گئے تبادلوں کے عمل کو روک دیا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ سابق وزیر اسماعیل راہو اور سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہموں نے سرچ کمیٹی کے زریعے انتخاب کردہ پانچ تعلیمی بوردڈز کے چئیرمین کی تقرری کو روک دیا تھا جبکہ ان امیدواروں کی کلیئرنس تین معتبر انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بھی کردی تھی۔ زرائع کے مطابق سابق وزیر میرٹ پر چیئرمین بورڈز کی تقرری نہیں چاہتے تھے اسی لیے وزیر اعلی سندھ کو منفی ریمارکس کے ساتھ سمری بھیجی گئی اور نگراں حکومت میں محکمہ بورڈز و جامعات نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ادھر محکمہ تعلیم میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے ذرائع کے مطابق ان تبادلوں میں وزیر تعلیم کے ڈیپوٹیشن پر تعینات پی ایس حلیم سومرو اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن کے پی ایس امتیاز پٹھان کا ہاتھ ہے۔ جنگ نے وزیر تعلیم راعنا حسین اور سیکرٹری بورڈز و جامعات نور محمد سموں سے رابطہ کی کوشش کی مگر انھوں نے جواب نہیں دیا۔
کراچی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 9افراد کے جاں بحق ہونے سے متعلق ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجوہات سے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے...
کرک کرک میں بہادر خیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی...
کراچی ملیر میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ بیٹا جاں بحق اور ماں زخمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملیر سعود آباد میں نجی...
اسلام آباد حکومت پاکستان کی دعوت پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...
اسلام آباد پاکستان قطر کے ساتھ اپنے مائع قدرتی گیس سپلائی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا جیساکہ موجودہ...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے وزیر اور سیکرٹری کی اجلاس میں عدم موجودگی پر شدید...