کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرمیں بچوں کے اغوا اور پر سرارطور پر لاپتہ ہونے کے واقعات میں خطرناک اضافہ،سال 2023میں دیگر جرائم کی طرح بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ رہا ،اب تک 250سے زائد بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال کے 11ماہ کے دوران ایک ہزار 255بچے لاپتہ ہوئے،لاپتہ بچوں میں 950سے زائد بچے مل چکے ہیں جبکہ 250سے زائد بچوں اور بچیوں کے والدین اب بھی اپنے جگر گوشوں کو تلاش کررہے ہیں ،فلاحی ادارے کے سربراہ محمد علی کے مطابق نومولود سے پانچ سال کی عمر کے 15بچے مبینہ طور پر اغوا ہوئے،چھ سے 10سال کی عمر کے اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد 34 رہی، 11سے 15سال کی عمر کے 108بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے،لاپتہ بچوں میں 200بچے اور 50 سے زائد بچیاں شامل ہیں، ماہ ستمبر میں سب سے زیادہ 165بچے اغوا اور لاپتہ ہوئے، بچوں کے لاپتہ ہونے کے سب سے ذیادہ واقعات ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے،سال 2023کے پہلے ماہ جنوری میں 98، فروری میں 112، مارچ میں 85 بچے گم ہوئے ، اپریل میں 48،مئی میں 91،جون میں 132اور جولائی میں 122بچے لاپتہ ہوئے، اگست میں 164، ستمبر میں 165،اکتوبر میں 130 اور نومبر میں 100سے زائد بچے کے اغوا اور لاپتہ ہوئے۔
اسلام آباد بھارت نے ایران جانے کا ارادہ کرنے والوں اور پہلے سے ایران میں موجود بھارتی شہریوںکیلئے...
کراچی لاک ہیڈ مارٹن کا یورپ میں کم لاگت پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل بنانے کا منصوبہ،سستے انٹرسیپٹر کی تیاری پر...
لاہوربھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے گزشتہ ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم...
اسلام آباد پیر بیس جولائی کوپشاور، کراچی ، لاہور اسلام آباد ،راولپنڈی مارکیٹوں میں گندم کے غیر قانونی...
لاہور چین کے قونصل جنرل سن یان نے کہا ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاک چین اقتصادی تعاون میں گیم چینجر ثابت...
کراچی آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین سندھ نے صوبائی حکومت کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے...
اسلام آباد فنانس ایکٹ 2026-27کسٹمز ایکٹ میں اسٹیٹ ویئر ہاؤس کا نیا قانونی تصور متعارف ، ضبط شدہ اشیا میں چھیڑ...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ یومیہ بنیادوں پر پیٹرول قیمتوں میں اضافہ عوام...