موسمیاتی تبدیلیوں سے ہمالیہ اور ہندوکش کے گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

11 دسمبر ، 2023

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمالیہ اور ہندوکش کے خطہ میں گلیشیئرز کے پگھلاؤ سے نمٹنے اور موسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کیلئے بروقت سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ بروقت سرمایہ کاری سے ہندو کش اور ہمالیہ کے خطے میں موسمیاتی موزونیت کا درست تعین ہوسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے ہمالیہ اور ہندوکش کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ۔ رپورٹ میں سیلابوں وآفات سے پیشگی نظام کیلئے معلومات کے اشتراک کی ضرورت پربھی زور دیا گیاہے۔