سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 30 ہزار 716 ہوگئی

11 دسمبر ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سر کاری اسکیم کے تحت جمع ہونے والی حج در خواستوں کی تعداد بڑھ کر 30ہزار716ہو گئی ہے۔ اتوار کے روز نا مزد بنکوں میں 1934در خواستیں جمع کرائی گئیں۔ ذ رائع کے مطابق مہنگائی حج پر بھی اثر انداز ہوئی ہے جس کی وجہ سےسرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں توقع سے کم جمع کرائی گئی ہیں ۔حج درخواستوں کی وصولی 27نو مبر کو شروع کی گئی تھی ،آخری تاریخ میں صرف دو دن رہ گئے ہیں۔ در خواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12نومبر ہے۔ذرائع کے مطا بق اس سال حج ایک لاکھ سستا ہونے کے باوجود فی کس حج اخرجات قربانی سمیت تقریباً 11لاکھ روپے ادا کر نے ہوں گے۔کم دورانیہ کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی حج میں عدم دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔ اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 25ہزار کوٹہ رکھا گیا لیکن اب تک صرف 1594در خواستیں جمع کر ائی گئی ہیں۔ آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کل ہوگا۔