اسلام آباد(نیوزڈیسک) ماہرین صحت نے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)میں اضافہ کرکے صحت عامہ اور معیشت دونوں کے تحفظ کے لیےاقدامات کر نے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمباکو مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس نہ صرف تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرتا ہے بلکہ حکومتی آمدن بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (اسپارک)کے جاری بیان میں کارکنان صحت نے صحت عامہ اور معاشی استحکام کے دوہرے چیلنج سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے ایسے مزید فعال اقدامات کی ضرورت پر زور دیا، مہم کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے تمباکو پر زیادہ ٹیکس نافذ کرنے کے معاشی فوائدبتاتے ہوئے کہاکہ سگریٹ پر ایف ای ڈی میں اضافہ حکومت کی طرف سے ایک قابل تحسین اقدام ہے جو صحت عامہ کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، سپارک کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے بچوں کے حقوق پر تمباکو کے استعمال کے اثرات پر روشنی ڈالی ، انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایسی سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ۔
اسلام آباد باخبر ذرائع کے مطابق راجن پور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بہاولپور، لیہ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان،...
لندن لندن کے میئر صادق خان نے جیو نیوز کی جانب سے میئر کےانتخابات کی شاندار کوریج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ...
کراچیوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پرنٹ میڈیا کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے...
اسلام آبادچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی، اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا، صارفین پر 26 ارب...
لاہور پنجاب حکومت نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی انٹیلی جنس کولیکشن کا ٹاسک سپیشل برانچ اور سی...
اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان اور سکول سے باہر 2...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری...