تعلیم یافتہ ہنر مند نوجوان ہمارا تابناک مستقبل ہیں‘گورنر کاکڑ

22 دسمبر ، 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑنے کہاہے کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ہمارا فخر ہیں انہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل محفوظ اور تابناک ہے بیس برس قبل بیوٹمز کے نام سے جس ننھے پودے کو لگایا تھا آج وہ ا ایک تناور درخت بن چکا ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہورہے ہیںان خیالات کااظہار گورنر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے19ویں کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاگورنر نے کہاکہ مشکل حالات میں مایوس ہونے کی بجائے طلباء و طالبات ان سے نبرد آزما ہونے کے لئے خود کو تیار کریں اور کسی بھی صورت امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیںزندگی کا اصل مقصد بھی انسانوں کے کام آنا ہے نوجوان اپنی محنت اور تعلیم کے بل بوتے پر ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،فارغ التحصیل ہونے والے طلباء طالبات کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوںوی سی ڈاکٹر خالد حفیظ شیخ اور ان کی ٹیم 19ویں کامیاب کانووکیشن کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے پروفیسر ڈاکڑ خالد حفیظ نے کہا کہ بیوٹمز نے ہمیشہ عالمی معیار کے مطابق بہترین تعلیم کے لئے کردار ادا کیا ہے جامعہ میں مقامی،علاقائی اور عالمی سطح پر اثرات مرتب کرنے کی ریسرچ کی جارہی ہے تقریب میںیونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن، تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، نگران وزراء ڈاکٹر قادر بخش بلوچ، کیپٹن (ر) زبیر جمالی، پرنس احمد علی، سابق سینیٹر روشن خورشید بروچہ، ، اعلیٰ حکومتی شخصیات، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، طلباء وطالبات اور ان کے والدین بڑی تعدادمیں شریک تھےاس موقع پر ایم ایس،ایم بی اے،بی ایس کے 32شعبہ جات سے فارغ التحصیل589طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں گورنر نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے40طلباء و طلبات میں گولڈ میڈل،7میں بیج آف آنر اور دیگر طلباء میں اسناد تقسیم کیں ،رواں سال بیوٹمز سے گریجویٹ ہونے والوں میں ماسٹر آف سائنس کے 17 ، ایم بی اے کے12جبکہ بی ایس پروگرام کے560طلباء و طالبات شامل تھے،۔تقریب میں بیوٹمز ژوب کیمپس کے4شعبوں سے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں۔