کراچی (نیوز ڈیسک) 1985ء میں اپنی سحر انگیز سبز آنکھوں کے ذریعے نیشنل جیوگرافک کے میگزین کور سے شہرت حاصل کرنے والی پرکشش افغان لڑکی شربت گل طالبان کے خوف سے فرار ہو کر اٹلی میں پناہ حاصل کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شربت گل کی تصویر اُس وقت نیشنل جیو گرافک سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر اسٹیو میک کری نے پاکستان میں افغان پناہ گزین کیمپ میں کھینچی تھی اور اُس وقت شربت گل کی عمر 12؍ سال تھی۔ کئی برسوں بعد 2016ء میں شربت گل کو پاکستان میں جعلی شناختی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ شربت گل کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور اس کے چار بچے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد اب اطالوی حکومت نے شربت گل کو پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے عہدیدار ماریو دراگی نے بتایا کہ اطالوی حکومت نے افغانستان سے شربت گل کے انخلاء کے اقدامات کیے۔ شربت گل نے مدد کی درخواست کی تھی جس پر حکومت نے انسانیت کے ناطے اقدام کیا۔ یاد رہے کہ 1985ء میں تصویر کھنچنے کے کئی سال بعد، شربت گل کو تلاش کرنے کیلئے ایف بی آئی کے اینالسٹ کی مدد حاصل کی گئی تھی۔ اینالسٹ نے فارنسک تجزیے کے بعد اور کئی خواتین کی جانب سے شربت گل ہونے کا دعویٰ کرنے کے بعد اصل شربت گل کو تلاش کر لیا۔
اسلام آباد پیٹرول فی لیٹر 4روپے 93پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل7روپے 15پیسے مہنگا،پیٹرول کی نئی قیمت 320روپے 73...
اسلام آباد ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، FED اور GST سے 329 ارب روپے حاصل، ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کی جینوا میں پاکستان کے مستقل...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی تبادلے ، گریڈ 22 کے افسراویس ڈی سید علی مرتضٰی سیکریٹری، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ...
کراچیمسلم لیگ نےایم کیو ایم سے آزاد جموں کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ کی حمایت کی درخواست کردی ، منگل کو مسلم...
اسلام آبادآبنائے ہرمز کی مبینہ بندش اور حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے باب المندب کے...
اسلام آباد پاکستان کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 6.25ملین ایکڑ فٹ سے تجاوزکرگیا، یکم اپریل سے 21جولائی تک کوٹری...
مظفر آباد آزادکشمیر میں اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے تین مراحل میں کرانے کا فیصلہ...