اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرا ن کے نام ایک خط میں لکھا کہ وہ یکم جنوری 2024 کو بطور صدر پی او اے مستعفی ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ فیصلہ آسان نہ تھا لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ ایک اہم تنظیم کی سربراہی کی ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتے۔عارف حسن ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں جہاں جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کی جبکہ سیکرٹری پی او اے خالد محمود نے بھی عارف حسن کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔عارف حسن کو 2002 میں ساؤتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان اسپورٹس میں متحرک رہے، 2004 میں وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پہلی بار صدر بنے اور پھر مسلسل چار مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے۔انہیں پی او اے کی صدارت میں اکرم ساہی کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ ماضی میں حکومت پاکستان اور اسپورٹس بورڈ سے بھی ان کے تنازعات رہے۔ایک موقع پر پاکستان میں متوازی پی او اے بھی بن گئی تاہم آئی او سی نے عارف حسن کی حمایت کی اور معطلی کی دھمکی کے بعد حکومت پاکستان عارف حسن کو پی او اے کا سربراہ تسلیم کرنے کو تیار ہوگئی اور آئی او سی کو تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ وہ پی او اے کی خود مختاری میں مداخلت نہیں کرے گی۔عارف حسن کو پاکستان اسپورٹس کی تنزلی اور اولمپکس میں میڈلز کے قحط پر بھی تنقید کا سامنا رہا، حال ہی میں سینئرسیاستدان احسن قبال نے ان پر تنقید کے نشتر برسائے تھے تاہم پی او اے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا کہ پی او اے ایک نمائندہ رابطہ تنظیم ہے۔
نوشکی کلی جمالدینی میں فائرنگ کے نتیجے میں گلاب ولد خان جان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، زخمی کو میر گل خان نصیر...
کوئٹہ جامعہ گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر کی زیرِ صدارت اجلاس ہواجس میں جامعہ کے...
کوئٹہایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر محمد ایوب مریانی نے ودیگر نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا...
بیلہ قومی شاہراہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ...
کوئٹہ علمدار سالاران اینڈ بس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری سید محمد علی شاہ ایڈووکیٹ نے فیلڈ مارشل سید...
کوئٹہ وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ہزارہ ریورس سینٹر میں سلائی کڑھائی کورس کے آٹھویں بیچ کی تکمیل...
کوئٹہعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یو جی پی پی وائلڈ لائف کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری...
قلعہ عبداللہ قلعہ عبداللہ کے با صلاحیت اور نوجوان باکسر مختیار احمد کاکڑ اپنی صلاحیتوں، انتھک محنت اور غیر...