سڈنی ،صائم کے ٹیسٹ ڈیبیو اور اننگز اوپن ،امام الحق کو ڈراپ کرنے کاامکان

31 دسمبر ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)توقع ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں نوجوان اوپنر صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کرینگے وہ عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز اوپن کریں گے، امام الحق نے 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں ایک نصف سنچری کے ساتھ 94رنز بنائے۔ٹیم مینجمنٹ امام الحق کی بیٹنگ سے خوش نہیں ہے اور انہیں ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ حسن علی کی جگہ اسپنر ساجد خان کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔امام الحق نے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 301گیندیں کھیلیں ہیں۔ٹیم مینجمنٹ نے بیٹس مینوں کو واضع پیغام دیا کہ مثبت اور ٹیم کے لئے بیٹنگ کریں۔میلبرن میں امام الحق نے دوسری اننگز میں اپنا پہلارن 18ویں گیند پر لیا ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لئے ٹیم مینجمنٹ کا منصوبہ تیارکیا جارہا ہے۔بائیں ہاتھ کے تیز بولر کو سڈنی ٹیسٹ سے پہلے بولنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔