کوئٹہ(پ ر)بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے ترجمان نثار یادگار سارنگزئی نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے روح رواں وصال محمد خان اور بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدر محمد امین بادینی کی ہدایات کی روشنی میں صوبے اور بالخصوص کوئٹہ میں تیر اندازی کے فروغ کے لئے بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن نے کئی عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی توجہ تیر اندازی کھیل کی جانب مبذول کراتے ہوئے مختلف ایونٹس کے انعقاد کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملحق مولانا نیاز محمد درانی تیر اندازی اکیڈمی کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر 26 نومبر کوٹریننگ کیمپ کا افتتاح کیا ،کیمپ میں سیکڑوں افراد نے تربیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ تیر اندازی کے کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لئے آج 31 دسمبر کو پشتون آباد ایک روزہ ٹریننگ کیمپ منعقد کیا جائیگا جس کے مہمان خصوصی بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدر محمد امین بادینی ہونگے۔
نوشکی کلی جمالدینی میں فائرنگ کے نتیجے میں گلاب ولد خان جان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، زخمی کو میر گل خان نصیر...
کوئٹہ جامعہ گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق صابر کی زیرِ صدارت اجلاس ہواجس میں جامعہ کے...
کوئٹہایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر محمد ایوب مریانی نے ودیگر نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا...
بیلہ قومی شاہراہ اوتھل کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ...
کوئٹہ علمدار سالاران اینڈ بس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری سید محمد علی شاہ ایڈووکیٹ نے فیلڈ مارشل سید...
کوئٹہ وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ہزارہ ریورس سینٹر میں سلائی کڑھائی کورس کے آٹھویں بیچ کی تکمیل...
کوئٹہعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یو جی پی پی وائلڈ لائف کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری...
قلعہ عبداللہ قلعہ عبداللہ کے با صلاحیت اور نوجوان باکسر مختیار احمد کاکڑ اپنی صلاحیتوں، انتھک محنت اور غیر...