دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم کا اعلان

31 دسمبر ، 2023

کراچی(نمائندہ جنگ) جنوبی افریقا نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سات نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ نیل برانڈ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کی ٹیم 19 جنوری کو نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوگی۔ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز ہوں گے ۔