لاہور، اسلام آباد، کراچی (نمائندگان جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی،اعظم خان سواتی، مراد سعید، زلفی بخاری، حماد اظہر، یاسمین راشد، علی محمد خان، محمد عاطف، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امن گنڈا پور، شہریار آفریدی، پرویز الٰہی، مونس الٰہی، زرتاج گل، نعیم حیدر پنچوتھہ، شہریار تراکئی، خرم کھوسہ، تیمور ظفر جھگڑا، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اسجد ملہی، باؤ رضوان، عنایت خٹک، عائشہ نذیر جٹ، عامر اللہ نیازی، شاہ محمود قریشی کے بیٹے بیٹی، عثمان ڈار کی والدہ، عمر ڈار کی اہلیہ و دیگر کے کاغذات مسترد جبکہ اختر مینگل، فواد چوہدری اور انکی اہلیہ حبا فواد ، ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا اور انکے بیٹے بھی الیکشن سے آؤٹ ہوگئے، اعجاز چوہدری ،جمشید دستی، شیخ رشید ، راشد شفیق، سبطین خان، دونوں بیٹےصنم جاوید ، کھر، بیگم کھر بھی انتخابی عمل سے باہر ہوگئے، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،سراج الحق، مریم نواز، فریال تالپور،چوہدری نثار، سعد رفیق، خواجہ آصف، جاوید ہاشمی، رانا مشہود، ابرار الحق،عثمان بزدار،جام کمال، یوسف رضا گیلانی، صادق سنجرانی، شفقت محمود کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لاہور اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف 3 جنوری تک اپیلیں دائر کرسکتے ہیں۔ لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، این اے 127کے ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض پرفیصلہ دیدیا ہے، ن لیگ کے رہنما میاں نصیر نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔میاں نصیرکا اعتراض تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویزکنندہ اور تائیدکنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں، وہ توشہ خانہ کیس میں نا اہل بھی ہیں اس لیے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔آر او نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی پر اعتراض پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ سنا دیا گیا ہے۔آر او کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سزا یافتہ ہیں۔این اے 122 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی منظور کیےگئے ہیں۔ این اے 122 سے تحریک انصاف کے رہنمالطیف کھوسہ اور اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔این اے 89 میانوالی سے بھی بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےکاغذات نامزدگی پر خرم روکھڑی اور خلیل الرحمان نے اعتراضات کیے تھے۔درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ اور نااہل ہیں۔آر او نے گزشتہ روزکاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ سنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے روپوش رہنما اعظم خان سواتی اور ذلفی بخاری کے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی نشست این اے 50 اٹک سے مسترد ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے، میرے وکلا، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔مانسہرہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 15سے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کے کاغذات نامزدگی بھی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے۔ اعظم خان سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی ایڈووکیٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اعظم خان سواتی کے کاغذات جعلی دسخط اور اشتہاری ہونے کے اعتراض پر مسترد کیے گئے، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کےخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں گے۔نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون ایڈووکیٹ کا کہنا ہے اعظم سواتی کے کاغذات مسترد ہونے کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، الیکشن لڑنے والے امیدوار کا ملک میں ہونا ضروری ہے، ہم نے یہاں تک کہا اعظم سواتی حاضر ہو جائیں اعتراضات واپس لے لینگے۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے منظور کر لیے گئے۔ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لاہور سے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے کاغذات جمع کروائے تھے جبکہ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے سرگودھا سے ایک حلقے پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔ ترجمان مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کریگی مریم نواز وہاں سے الیکشن لڑیں گی۔ قبل ازیں سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار اور عمر ڈار کی اہلیہ اروبا ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے تھے۔بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کی 2 اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ خضدار سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ آر او نے بتایاکہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 خضدار سے بھی اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔ آر او کے مطابق اخترمینگل کے کاغذات اقامے کی وجہ سے مسترد کیے گئے۔ادھر کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے بھی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ ریٹرنگ آفیسر کا کہنا تھاکہ اختر مینگل کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ خیال رہے کہ 2018 میں این اے 269 خضدار جو کہ اب (این اے 256) سے اختر مینگل جیت کر قومی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 اور این اے 196 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جب کہ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما اور آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 10 سے کاغذات منظور کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ کے ہی حلقے این اے 194 سے جے یو آئی کے راشد محمود اور 196 سے جے یو آئی کے ناصر محمود کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جن کا پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے الیکشن میں مقابلہ ہوگا۔ادرھ لاڑکانہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 11 اور پی ایس 12 سے جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جب کہ حلقہ این اے 195 سے جی ڈی اے کے صفدر عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔دوسری جانب بدین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 223 سے جے ڈی اے کی امیدوار اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جب کہ ان کے شوہر ذوالفقار مرزا اور ان کے صاحبزادے حسام مرزا کے این اے 223 سے کاغذات مسترد کردیے گئے ہیں۔بدین کے حلقہ این اے 223 سے پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو امیدوار ہیں۔: قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دیے گئے۔ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 ضلع کیماڑی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی اور ریٹرننگ افسر نے آج تک کے لیے شہباز شریف کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔(ن) لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہےکہ ریٹرننگ افسر نے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 284 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔سرگودھا کے حلقہ پی پی 80 میں مریم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعتراضات مسترد کردئے گئے ، ریٹرنگ آفیسر نے مریم نواز کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیدیا جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نعیم پنجوتھہ ، افتخار گوندل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔ دو مقامی وکلاء علی حسن شاہ اور مہر طاہر کی طرف سے ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 80 انعم بابر کے پاس مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراضات دائر کئے گئے تھے جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں نہ صرف اپنے اثاثے چھپا رکھے ہیں بلکہ کاغذات نامزدگی پر ان کے دستخط بھی جعلی ہیں اور مریم نواز سزائے یافتہ بھی ہیں ، ریٹرنگ آفیسر نے سماعت کے بعد اعتراضات کو مسترد کردیا اور مریم نواز کو حلقہ پی پی 80 سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دیدیا ، حلقہ پی پی 80 میں بانی چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتہ بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، حلقہ پی پی 80سے 29 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں، افتخار گوندل کیخلاف 9مئی کے حوالہ سے درج مقدمہ میں ملزم ہیں جس پر کاغذات مسترد ہوئے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 بورےوالا سے (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں اور انکے کورنگ چوہدری فقیر احمد آرائیں کے کاغذات منظور کر لیے گئے پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے، پی ٹی آئی کے بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،نذیر احمد جٹ اور انکی بیٹیوں عائشہ نذیرجٹ،عارفہ نذیرجٹ کے کاغذات بھی مسترد کر دئیے گئے سابق ایم پی اے و امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دئیے گئے، سابق ایم پی اےخالد محمود چوہان،تحریک لبیک کے محمد شہباز،سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،پی پی پی کے کامران یوسف گھمن،عبدالحمید بھٹی،قاری شاہین اقبال جے یو آئی،حاجی شہباز احمد ڈوگر،چوہدری عمران ارشاد آرائیں،جماعت اسلامی کی امیدوار انعم حمزہ ڈوگر کے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے، بورے والا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 156 سے کل 15 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 بورےوالا سے (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں اور انکے کورنگ چوہدری فقیر احمد آرائیں کے کاغذات منظور کر لیے گئے۔ پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے پی ٹی آئی کے بیرسٹر خالد نثار ڈوگر، نذیر احمد جٹ اور انکی بیٹیوں عائشہ نذیر جٹ، عارفہ نذیرجٹ کے کاغذات بھی مسترد کر دئیے گئے سابق ایم پی اے و امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دئیے گئے سابق ایم پی اےخالد محمود چوہان، تحریک لبیک کے محمد شہباز،سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان،پی پی پی کے کامران یوسف گھمن، عبدالحمید بھٹی،قاری شاہین اقبال جے یو آئی، حاجی شہباز احمد ڈوگر، چوہدری عمران ارشاد آرائیں، جماعت اسلامی کی امیدوار انعم حمزہ ڈوگر کے کاغذات بھی منظور کر لیے گئے۔ بورے والا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 156 سے کل 15امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری اور انکی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی مسترد، حلقہ این اے 61 میجر فیض احمد فیض کے کاغذات نامزدگی مسترد حلقہ این اے 61 راحیلہ مہندی اور انکے خاوند کرنل انور آفریدی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد تمام کا تعلق تحریک انصاف سے ہےجبکہ حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے فواد حسین چوہدری کے بھائی فیصل فرید چوہدری ایڈوکیٹ فواد حسین چودری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔پی پی 22 تلہ گنگ سے حافظ عمار یاسر،پی پی 63 گوجرانوالہ سے طارق گجر، لالہ اسد اللہ، محمد علی، پی پی 68سے گوجرانوالہ، میاں ارقم خان، ارسم خان، عاصم خان پی پی 67 گوجرانوالہ سے علی وکیل خان، اہلیہ اور چچی، پی پی 84خوشاب سےفتح خالق بندیال، فیصل بندیال، پی پی 244 چشتیاں سے سابق MPA ملک مظفر خان، پی پی 209 جہانیاں نے PTI کے سابق MPA فیصل نیازی،پی پی 210 سے جہانیاں سے PTI کے امیدوار خالد جاوید آرائیں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ این اے 79، کامونکی گوجرانوالہ، تحریک انصاف کے ظفر چیمہ، سہیل ظفر چیمہ، رضوان ظفر چیمہ، علی وکیل خان، رانا ساجد علی شوکت، اقصیٰ رانا، نباء اعجاز، رانا ماجد علی شوکت کے کاغذات مسترد ہوگئے، پی پی 59 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی رہنماؤں جمال ناصر چیمہ، ناصر چیمہ، عمران یوسف گجر کے کاغذات مسترد، خیبر پختونخوا، این اے 19 صوابی: اسد قیصر،این اے 20 صوابی: شہرام تراکئی،این اے 35، کوہاٹ: شہریار خان آفریدی،این اے 38، کرک: شاہد خٹک، عنایت اللہ خٹک، این اے 72، پسرور سیالکوٹ: چوہدری غلام عباس، احسن عباس ایڈووکیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، پی پی 90 دریا خان، بھکر: عمران خان کے کزنز عرفان اللہ نیازی، رفیق خان نیازی، این اے 189 روجھان، راجن پور: زاہد محمود مزاری، شیر محمد مزاری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، اوکاڑہ سے تحریک انصاف کے رہنماؤں مہر عبدالستار، چوہدری سلیم صادق، رائے حماد اسلم، مہر جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی بھی مسترد ہوگئے،پی پی 85 میانوالی: تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عبدالرحمان ببلی خان کے کاغذاتِ نامزدگی بھی مسترد ہوگئے۔
اوکیناوا امریکی فوجیوں نے جمعہ کی شب جاپانی حکام اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ اوکیناوا کی گلیوں میں میں ایک...
نئی دہلی وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب کر لیا، متنا زعہ وقف بل لوک سبھا...
نیپلزاطالوی پولیس نے کہا ہے کہ نیپلز کے قریب ایک کیبل کار حادثے میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں ایک برطانوی...
کراچیامریکا اور یوکرین نے معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت کرتے ہوئے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔بین الاقوامی...
بیروت حزب اللہ نے اسرائیلی انخلا تک ہتھیار حوالگی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ لبنانی فوج اور حزب اللہ جنگ بندی...
گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو...
واشنگٹن امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس اقتصادی معاون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس بات...
واشنگٹنامریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشننےکیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ...