کوئٹہ+اندرون بلوچستان(اسٹاف رپورٹر+ ایجنسیاں+ نمائندگان جنگ)عام انتخابات کے لئے جنرل نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا،کوئٹہ سے صوبے کے اہم سیاسی رہنمائوں سردار اخترمینگل ،سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ، سابق گورنر ظہورآغا،خوشحال کاکڑاور نواب ایاز جوگیزئی کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ محمود خان اچکزئی ، نوابزدہ لشکری رئیسانی، روزی خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔8 فروری کے عام انتخابات میں بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ ہفتہ کو مکمل ہوگیا ۔کوئٹہ کے این اے 262 سے 55 امیدواروں میں سے 37 کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 18 مسترد ہوئے، حلقے سے پشتونخوامیپ کے نواب ایاز جوگیزئی ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے شریک چیئرمین خوشحال کاکڑ اور پی ٹی آئی کے رہنما ظہور آغا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ۔ کوئٹہ کے این اے 263 پر 68 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانچ پڑتال کے بعد 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 41 کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ، حلقے سے پی ٹی ائی کے رہنما قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،حلقے سے محمود اچکزئی ، نوابزدہ لشکری رئیسانی، روزی خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔قومی اسمبلی کے این اے 264 سے 47 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 13 کے مسترد ہوئے ، اسی حلقے سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل ، پرنس عمر احمد زئی ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد اور سابق صوبائی وزیر میر خالد لانگو کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ سابق نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی ، کبیر احمد ، صلاح الدین مینگل ، فرید رئیسانی ، حضور بخش ، سردار عبدالرزاق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ۔ این اے 264کوئٹہ III کے ریٹرننگ آفیسر کے جاری فارم32کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد محمد شہی ، پیپلز پارٹی کے نوابزادہ جمال خان رئیسانی سمیت 34امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور ہوگئے ۔ این اے 254جھل مگسی کم کچھی کم نصیر آباد سے بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر خالد حسین مگسی،ہمایوں عزیز کرد، عاصم کر د، سر دار یار محمد رند، میر سردار رند، میر بیبرگ سمیت 36امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور جبکہ این اے 257حب کم لسبیلہ کم آواران سے 32امید واروں نے کاغذات نامزد گی جمع کر اوئے جن میں ایک امیدوار نظر شاہ بخاری کے کاغذات نامزد گی مسترد جبکہ محمد اسلم بھوتانی، سر دار محمد صالح بھوتانی ، شہزاد صالح بھوتانی، جام کما ل خان، علی حسن زہری، عر فان صالح بھوتانی سمیت 31امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ۔ پی بی 8سبی سے پی بی 1شیرانی کم ژوب سے سر دار عبد الرحیم حریفال سمیت 33امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور ،پی بی 8سبی سے نوا بزادہ بزیر خان مری، سر دار سر فراز چاکر ڈومکی، میر بالاچ خان ڈومکی، میر دوستین خان ڈومکی، میر سردار خان رند سمیت 32امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور ،پی بی 11جھل مگسی سے نوابزد ہ سیف اللہ مگسی ، نوابزادہ طارق مگسی سمیت 16امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور جبکہ 4امید واروں کے کاغذات نامز دگی کو مسترد کر دیا گیا۔پی بی 12کچھی سے سر دار یار محمد رند، میر بیبرگ خان، میر سر دار خان رند سمیت 38امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور ،پی بی 13نصیر آبادI صادق عمرانی ، میر بیبرگ رند سمیت37امید واروں ،پی بی 14نصیر آبادIIسے میر نعمت اللہ زہری، چنگیز خان سمیت 36امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور ،پی بی 23آواران سے عبد القدوس بزنجو سمیت 11امیدواروں کے کاغذات نامزد گی منظور ،پی بی 26کیچ 2 سے احسان شاہ ، ڈاکٹر مالک بلوچ ،نواب بائیان گچکی سمیت 20امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور ،پی بی 35سے نعمت اللہ زہری، نوابزدہ میر ضیاء اللہ سمیت 19امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور جبکہ میر ظفر اللہ زہری کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا ہے ،پی بی 45کوئٹہ 8سے علی مدد ، بنگل خان، میر محمد عثمان پیرکانی ، میر ہمایوں عزیز کر د سمیت 29امید واروں کے کاغذات نامزد گی منظور کر لئے گئے ۔ بیلہ سے نامہ نگار کے مطابق این اے 257 پر 33 امیدواروں میں سے 32 اور پی بی 22 کیلئے 27 امیدواروں میں سے 26 کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوئے۔ خاران سے نامہ نگار کے مطابق این اے 260 چاغی کم نوشکی کم خاران کم واشک قومی اسمبلی کی نشست پر جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سردار فتح محمد محمد حسنی، میر عبدالکریم نوشیروانی، میر محمد ہاشم نوتیزئی ،سردار محمد عمر گورگیج ، عبدالقادر بلوچ ، اعجاز سنجرانی، میر احسان اللہ ریکی ،انجینئر عثمان بادینی ، سردار نجیب سنجرانی ،سردار زادہ عمیر محمد حسنی ، سردار چنگیز ساسولی ، میر عبدالخالق بلوچ، ابرار بلوچ ،میر بہادر مینگل، میر عاصم سنجرانی، سردار زادہ صمد خان گورگیج ، مولانا نعمت اللہ حبیبی، مولانا عبدالقدوس حبیبی، حاجی محمد عظیم بڑیچ، ،سردار فتح محمد زہری، محمد عظیم لوراجہ،عزیز احمد مینگل، لیاقت علی ، محمد اسحاق ، محمد جان ،حمیداللہ، پسند خان ،پیر بخش ،خدائے نظر، شاہ فیصل ، عبدالخالق ، عبدالغفار ،عبدالودود،عنایت اللہ، غلام قادر عبدالغفور شازیہ نوشیروانی ، پلوشہ رمضان ،پی بی 33 خاران پر میر شعیب نوشیروانی ، ثناء اللہ بلوچ، میر عبدالکریم نوشیروانی، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، میر حبیب الرحمٰن محمد حسنی،میر پرویز سیاپاد رند، میر احمد نواز محمد حسنی ،میر محمد جمعہ کبدانی ، میر نور الدین نوشیروانی، چیف احسان احمد ملنگزئی ، میر شوکت بلوچ ، میر جمال نوشیروانی ، میر عبدالطیف نوتیزئی، حاجی غلام حسین بلوچ ، ڈاکٹر خان محمد سرگلزئی، میر عزیز محمد محمد حسنی،میر سردار خان رند ، مولانا عظمت اللہ ، میر عبدالنور محمد حسنی، محمد عظیم لوراجہ ، ٹکری شعیب احمد ملازئی ، حافظ نعمت اللہ حبیبی، میر عارف رخشانی ،عبدالمالک، عنایت اللہ ، محمد ابرہیم ، حبیب الرحمٰن کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ۔خضدار سے نامہ نگار کے مطابق این اے256 کی ایک اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے دبئی کا اقامہ رکھنے اور اسے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے پی بی 18خضدار ون سے بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری کے تعلیمی اسناد جعلی ہونے اور فیصلے میں تاحیات نااہلی کا فیصلہ ہونے پر مسترد ،جمعیت کے رہنما سابق وزیر داخلہ میر ظفر اللہ زہری کے کاغذات اسلام آباد ہاؤس کا نا دہندہ اور زیر کفالت افراد کو ظاہر نہ کرنے پرمسترد جبکہ جمعیت کے رہنما مولانا عبدالکریم کے کیسکو کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے کاغذات مسترد ہوگئے ۔پی بی 19خضدار ٹو سے جمعیت کے رہنما سردار علی محمد قلندرانی پر کیسکو کے واجبات کی عدم ادائیگی، پی بی 20خضدار تھری سے سابق وزیر خزانہ میر خالد ہمایوں کے کاغذات نامزدگی نیب کے سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے مسترد جبکہ اسی حلقے سے محمد جواد اور عبدالکبیر کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے۔نامہ نگار ڈھاڈر کے مطابق پی بی 12 سے آزاد امیدوار سابق صوبائی و وفاقی وزیر سردار یار محمد رند ،سردارزادہ میر سردار خان رند ،میر بیبرگ رند،میر حکیم میران رند، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے میر عاصم کرد گیلو ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار نور احمد بنگلزئی ،میر مولاداد رائیجہ،سردار ربنواز کرد ،جمعیت کے مفتی کفایت اللہ ،حاجی ہاشم شاہوانی ،نیشنل پارٹی کے وڈیرہ بشیر احمد چھلگری ،ٹی جے پی کی فاطمہ نذر، ٹی ایل پی کے فخر امام شاہ، آزاد امیدوار میر فرید رئیسانی ،آزاد امیدوار میر مجتبیٰ مراد ابڑو ،کچھی متحدہ محاذ کے ملک مہر اللہ بنگلزئی، ابوبکر جاموٹ ودیگر کےمنظور،این اے 254 کچھی کم جھل مگسی کم نصیرآباد سے سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین مگسی ، آزاد امیدوار سردار یار محمد رند ،سردار خان رند، پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد امین عمرانی مسلم لیگ (ن)کے میر عاصم کرد گیلو ،عبدالرئوف لہڑی،آزاد امیدوار میر مجتبیٰ مراد ابڑو و دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
اوکیناوا امریکی فوجیوں نے جمعہ کی شب جاپانی حکام اور مقامی رہائشیوں کے ساتھ اوکیناوا کی گلیوں میں میں ایک...
نئی دہلی وقف بل ، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے سات روز میں جواب طلب کر لیا، متنا زعہ وقف بل لوک سبھا...
نیپلزاطالوی پولیس نے کہا ہے کہ نیپلز کے قریب ایک کیبل کار حادثے میں ہلاک ہونے والے چار افراد میں ایک برطانوی...
کراچیامریکا اور یوکرین نے معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت کرتے ہوئے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔بین الاقوامی...
بیروت حزب اللہ نے اسرائیلی انخلا تک ہتھیار حوالگی کو مسترد کر دیا اور کہا کہ لبنانی فوج اور حزب اللہ جنگ بندی...
گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ مقدمہ میں زرتاج گل اور عمر ایوب کو 10 مئی کو...
واشنگٹن امریکی صدر کے وائٹ ہاؤس اقتصادی معاون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ اس بات...
واشنگٹنامریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشننےکیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ...