پاکستان میں قانون نہیں ’’قنون ‘‘کا نفاذ ہے ، سردار اختر مینگل

31 دسمبر ، 2023

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سرکار کا گھر ہے انہیں وہاں ہماری موجودگی برداشت نہیں ، ہمارا کیا کام ہے کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ بنیں مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر سردار اختر مینگل نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقامہ پر ایک سابق وزیر اعظم کو سزا ہوئی اور تاحیات نااہلی کا سامنا کرناپڑا ، اقامہ کی بنیاد پر ہی میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون نہیں قنون کا نفاذ ہے ،جب قنون کا نفاذ ہے تو پھر ان کے لئے سب جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اہم امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دئیے گئے ، 8 فروری کی بجائے یکم اپریل کو الیکشن رکھے جائیں تاکہ لوگوں کواپریل فول بنایا جا سکے۔