کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کاکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مجھے جس اقامے پر مسترد کیا وہیں سزائے یافتہ اور تاحیات نااہل قراردئیے جانے والے نواز شریف کے کاغذات منظور کرلئے گئے یہ کونسا نظام جہاں ہمارے کاغذات تو مسترد ہوجاتے ہیں مگر نااہل افراد کے کاغذات منظور ہوجاتے ہیں دراصل یہاں کاغذات صرف اپنوں کے منظور ہورہے ہیں ہم تو پہلے ہی پرائے تھے،اقامہ کو بنیاد بنا کر بی این پی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی اور بی این پی مائنس ہونگے ملک بھر میں کہیں بھی کسی بھی جماعت کے تمام امیدواروں کے کاغذات مستردنہیں ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم یہ دعوی نہیں کرتے کہ ہم بہت جمہوری لوگ ہیں گزشتہ اسمبلی میں جو ہمار ا کردار رہا وہ نازک مزاج لوگوں کو پسند نہیں آیاہمار ا جرم یہ ہے کہ ہم نے بلوچستان میں ہو نے والی ناانصافیوں کو کھل کر ذکر کیا ہے بلوچستان کے لئے آواز بلند کرنا ہماری گستاخی ثابت ہوئی،کاغذات مسترد ہونے سے متعلق لیگل ٹیم اور سینئردوستوں سے رابطہ کررہے ہیں۔
کراچی حزب اللہ کے سستے ڈرون اسرائیلی فوج کے لئے بڑا چیلنج، 300 ڈالر فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی دفاع کو چکمہ...
کراچی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف بغاوت میں شدت، مزید وزرا مستعفی،80 سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ نے استعفے کا...
واشنگٹن صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طوفانی پوسٹنگ، سازشی بیانات اور میمز کی بھرمار، رات گئے 50سے زائد پوسٹس شیئر...
بیجنگ چین میں امریکا کو زوال پذیر سلطنت کے طور پر دیکھنے کا رجحان، ٹرمپ پالیسیوں سے امریکا کی عالمی ساکھ...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
کراچی ایپسٹین متاثرین کی پام بیچ واپسی، کانگریسی سماعت میں نئے انکشافات متوقع، متاثرین جرم کے مقام پام بیچ...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی مزیدہنٹا وائرس کیسز کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا۔وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کے باعث...