نیشنل پارٹی عوام کے اعتماد پر پورااترے گی‘ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

31 دسمبر ، 2023

تربت(نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی زیرصدارت نیشنل پارٹی پی بی 25 کا مشاورتی اجلاس میر محمد انور بلیدی ہاؤس میں ہواجس میں مرکزی قیادت ‘ذمہ داران اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے پارٹی امیدوار مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے پورے حلقے میں بھرپور مہم چلائی جائے گئی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، میر محمد انور بلیدی میر در محمد بلیدی اور دیگر نےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں نے پارٹی اور اس کی قیادت پر جو اعتماد کیا ہے پارٹی اس اعتماد پر پورا اترے گا محمد انور بلیدی نے کہاکہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت اور سیاسی و فکری بنیادوں پر کیا ہے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی فلسفے اور جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گئے جلاس میں جان محمد بلیدی، واجہ ابوالحسن ، واجہ ملا برکت، شیرجان بلیدی، میر خلیل رند، میر نذیر ، میربشام، میر فیصل، سربلند خان،میرخلیل رند، میرمنظور، ملاحیدر،کہدہ نذرمحمد،امان اللہ، حبیب جاڑینی، سیٹھ کریم بخش کے بی، ماسٹرخدابخش،محمد ظریف ،میرمراد،ندیم چارشمبے، شعیب نذر، ماسٹر علی محمد، میرآزاد، سروریاسین، ناصر علی، سیٹھ عبدالغفور نے خصوصی طور پر شرکت کی آخر میں میر محمد انور بلیدی نےشرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے دیا۔دریں اثناء ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں واجہ ابوالحسن ، حاجی فدا حسین، میر عنایت اللہ ، چیرمین حلیم ، عثمان مالک، محراب مالک، حفیظ علی بخش پر مشتمل نیشنل پارٹی کے وفد نے شاہی تمپ میں میر امیر بخش بلوچ ، ڈاکٹر برکت، امداد ا کے گھر جاکر خاندان کے افراد سے ملاقات کرکے انہیں این پی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر میر امیر بخش، ڈاکٹر برکت اور امداد یاسین کی سربراہی میں علی اکبر بلوچ ، یاسین امین ، سہراب یاسین ، احمد یاسین ، فقیر امیر بخش، نبیل حسین، ملامجیب، ثناءاللہ برکت، مہراللہ برکت نے خاندانوں اورساتھیوں سمیت احسان شاہ سے سیاسی وابستگیاں ختم کرکے نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔