پشاور (نیوز ایجنسیاں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔ پشاور ہائی کورٹ میں نظرثانی کی درخواست الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے پر خصوصی 2 رکنی بینچ بنا کر جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ درخواست میں پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناع ختم کرنے اور کیس کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک اور درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ چھٹیوں کے دوران ہی ڈویژنل بینچ بناکر درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیاجائے۔ واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اورانتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل کیا تھا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ ویب پر جاری کرنیکا حکم دیا تھا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
برسلز یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور شروع ہوگیا۔یورپی میڈیا کے مطابق اسپین،...
کراچی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملی کارجن کھڑکے نے۔ گزشتہ روز نہایت متنازع بیان دیتے ہوئے وزیر...
کوئٹہبلوچستان حکومت نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں پہلی...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، اظہار رائے کی...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی تاریخی تبدیلی،جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کردی۔ جاپان پہلی بار مہلک ہتھیار فروخت...
کراچی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال،...
مری ،اسلام آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع‘ ہم نے بہترین...