بلوچستان کے 7سابق وزرائےاعلیٰ کے کاغذات نامزدگی منظور،ایک کے مسترد

31 دسمبر ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)8 فروی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے بلوچستان کے سات سابق وزرا اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ ایک سابق وزیراعلیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ 8 فروی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سات سابق وزرااعلیٰ میر جان محمد جمالی ، نواب اسلم رئیسانی ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،نواب ثنا اللہ زہری، جام کمال خان ، میر عبدالقدوس بزنجو اورسردار صالح بھوتانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مستردہو گئے۔