2023،وفاقی سیکر ٹریٹ، ٹاپ بیوروکریسی ا یڈ ہاک ازم کا شکار

31 دسمبر ، 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )2023کے اختتام پر وفاقی سیکر ٹیریٹ اعلیٰ تر ین سطح پر بیورو کر یسی ایڈ ہاک ازم کا شکار ہوگیا ۔ گریڈ22کی41 پوسٹوں میں سے صرف 28ریگولر سیکرٹری ، 11آ سامیوں پر گریڈ21کےعارضی سیکر ٹری تعینات ، سیکر ٹری پارلیمانی امور ، مواصلات کے عہدے ،گریڈ22کی 20آ سامیاں خالی ، سلیکشن بورڈ اجلاس نہ ہونے سے ترقی نہیں ملی ، گریڈ22میں وفاقی سیکر ٹری کی پوسٹ سب سے اعلیٰ عہدہ ہے۔ وزارتوں اور ڈویژن میں وفاقی سیکر ٹری کی41آسامیوں میں سے 28پوسٹوں پر گریڈ22کے افسران تعینات ہیں جبکہ 11پوسٹوں پر گریڈ 22 کی بجا ئے گریڈ21کے افسران تعینات ہیں،دو آ سامیاں خالی ہیں۔ذ رائع کے مطا بق اس کی وجہ یہ ہے کہ گریڈ21سے22میں ترقی دینے کیلئے سپیشل ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہیں ہوا۔ پروموشن پا لیسی کے تحت بورڈ کے دو اجلاس ہوتے ہیں۔ پہلا بورڈ فرروی میں ہوا تھا۔ دوسرا اجلاس بلانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے الیکشن کمیشن سے این او سی مانگالیکن نگران حکومت کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے این او سی دینے سے انکار کردیا۔ اب یہ اجلاس مارچ میں ہوگا، اس وقت ترقی کا عمل رکا رہے گا۔ ذ رائع کے مطابق اس وقت جن وزارتوں اور ڈویژنوں میں گریڈ22کے ریگولر وفاقی سیکر ٹری تعینات ہیں ان میں سیکر ٹری ایو ی ایشن ڈویژن سیف انجم ‘سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن کا مران علی افضل ‘ سیکر ٹری تجارت صالح احمد فاروقی ‘سیکر ٹری وزارت دفاع لیفٹنٹ جنرل (ر) ہارون الزمان ‘ سیکر ٹری دفاعی پیداوار ڈویژن لیفٹنٹ جنرل (ر) ہما یوں عزیز ‘ سیکر ٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز ‘ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھا ریجو ‘سیکر ٹری فنا نس ڈویژن امداد اللہ بو سال ‘ سیکر ٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ڈاکٹر شہزاد خان بنگش ‘ سیکر ٹری انسانی حقوق ڈویژن اللہ دینو خواجہ ‘سیکر ٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد ‘سیکر ٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام حسن ناصر جامی ‘ سیکر ٹری داخلہ آ فتاب اکبر درانی ‘ سیکر ٹری وزارت امور کشمیر جواد رفیق ملک ‘ سیکر ٹری وزارت قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر ‘ سیکر ٹری بحر ی امور ڈاکٹر ارم انجم خان ‘ سیکر ٹری وزارت صحت افتخار علی شا لوانی ‘ سیکر ٹری انسداد منشیات کیپٹن (ر) منیر اعظم ‘سیکر ٹری ثقافت و قومی ورثہ حمیر احمد ُ سیکر ٹری قومی سلامتی ڈویژن وقار احمد ‘ سیکر ٹری اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ذو الفقار حیدر ‘ سیکر ٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اویس منظور سمرا‘ سیکر ٹری نجکاری ڈویژن جواد پال ‘ سیکر ٹری سائنس و ٹیکنا لوجی علی رضا بھٹہ ‘ سیکر ٹری سیفران پر ویز احمد جونیجو ‘سیکر ٹری تخفیف غربت ڈویژن یوسف خان اور سیکر ٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ شامل ہیں ۔ سیکرٹری پار لیمانی امور کا عہدہ خالی ہے۔ سیکر ٹری مواصلات کا اضافی چارج سپیشل سیکر ٹری مواصلات عل شیر محسود کے پاس ہے ۔جن وزارتوں اور ڈویژنوں میں گریڈ 22کی بجا ئے 21کے افسران بطور ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج فرائض انجام دے رہے ہیں ان میں ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج مو سمیاتی تغیر آصف حیدر شاہ ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت تعلیم وسیم اجمل چوہدری ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج وزارت صنعت وپیداوار اسد رحمن گیلانی ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج بین الصو بائی رابطہ ڈویژن احمد حنیف اورکزئی ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد محمود ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچا رج پیٹرولیم ڈویژن مومن آ غا ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج راشد محمود ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج مذہبی امور سید عطا ء الر حمن ٰ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج ریو نیو ڈویژن ملک امجد زبیر ٹوانہ ‘ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج ریلوے ڈویژن سید مظہر علی شاہ شامل ہیں۔ سید عطا ء الر حمن کے پاس سیکر ٹری مذہبی امور کا لک آفٹر چارج ہے۔ فنا نس ڈویژن ( ملٹری) کے انچارج ایڈیشنل سیکر ٹری محمد اسلم غوری ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سروس کے مختلف سروس کیڈر کی گریڈ22کی20آ سامیاں خا لی ہیں۔