بیجنگ (اے ایف پی، مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں نئے وزیر دفاع کی تعیناتی کے بعد پارلیمنٹ سے 4 فوجی جرنیلوں سمیت 9 اعلٰی فوجی عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ برطرف کیے گئے اعلٰی فوجی عہدیداروں میں فوج کے اسٹریٹیجک میزائل یونٹ سے منسلک چار جرنیل بھی شامل ہیں۔ یہ فیصلہ جمعے کی شب حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آیا جس کا اعلان ریاستی نیوز ایجنسی ژنہوا نے کیا۔ رات دیر گئے جاری کی گئی اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی اور نہ ہی اعلٰی فوجی عہدیداروں کو ہٹانے کی وضاحت کی گئی۔ رواں سال اکتوبر میں چین کے وزیر دفاع لی شانگفو کو اچانک اُن کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے اُن کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی کہ وہ کہاں ہیں۔ حالیہ برطرفیوں کو فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اعلٰی سطح پر ریسٹرکچرنگ کے ایک سلسلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق مارچ میں مقرر کیے گئے وزیر دفاع لی شانگفو اکتوبر میں باضابطہ طور پر برطرف کیے جانے سے قبل اگست میں ہی عوام کی نظروں سے غائب ہو گئے تھے۔ جمعے کو بیجنگ نے ڈونگ جون کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا جس سے گزشتہ کئی ماہ سے خالی ایک سٹریٹیجک عہدہ پُر کر دیا گیا۔ حالیہ مہینوں میں چین کی خفیہ ’راکٹ فورس‘ کی قیادت میں بھی تبدیلی دیکھی گئی ہے جو کہ بیجنگ کے ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی کرتی ہے۔ یہ تبدیلی اُن میڈیا رپورٹس کے بعد کی گئی جن کے مطابق سابق سربراہ کے خلاف بدعنوانی یا کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔ جمعے کو نیشنل پیپلز کانگریس سے برطرف کیے گئے نو عہدیدار غیر منتخب نمائندوں کے طور پر پارلیمنٹ میں بیٹھتے تھے۔ چین کی سیاست پر نظر رکھنے والی ایک امریکی فرم سینو انسائیڈر کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں کی برطرفی سے ’یہ پتہ چلتا ہے کہ ان افسران سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور یہ برطرفیاں اس موضوع پر گردش کرنے والی کچھ افواہوں کی تصدیق کرتی ہیں۔
واشنگٹن امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ اس واقعہ میں...
اسلام آباد اسرائیل اور نریندر مودی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں صیہونی فورسز کی مقبوضہ کشمیر آمد‘ اسرائیلی...
اقوام متحدہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اعلامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گیا،...
کراچیمقبوضہ کشمیر میں کے علاقےپہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد بھارت اور پاکستان کےدرمیان پیدا ہونے والی...
برسلز بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے کیخلاف حکومت نے بیرون ملک رابطوں کا بھی آغاز کر دیا۔ برسلز میں پاکستان کے...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ پا کستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خانی بابا ضلع پشین میں انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی...
کوئٹہ سی ٹی ڈی نے پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا خنائی بابا میں ٹارگٹڈ اپریشن فائرنگ کے تبادلے میں...