’بلوچ یار‘ مجھے اتنا اونچا صدر پاکستان نہ کہو مولانا فضل الرحمٰن سن لیں گے، آصف زرداری

31 دسمبر ، 2023

اوکاڑہ(وارث حیدری)دو روز قبل اسلام آباد میں جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ اور سابق صدر آصف زرداری کے دلچسپ مکالمے نے محفل کو کشت زعفران بنا دیا،ایک ہی صوفہ پر بیٹھےلیاقت بلوچ نے آصف زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جناب صدر پاکستان‘‘ کیسے ہیں،جس پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلوچ یار‘‘ مجھے اتنا اونچا صدر پاکستان نہ کہو، مولانا فضل الرحمٰن سن لیں گے،اگر انہوں نے سن لیا تو وہ غصہ کر یں گے۔ آصف زرداری کیساتھ بیٹھے مولانا فضل الرحمٰن سمیت وہاں موجود سب سیاستدانوں نے بھر پور قہقہہ لگایا۔