اسلام آباد(این این آئی)ملک کے چار اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، حیدر آباد، چمن اور پشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ بچوں کو وائرس اور معذوری سے بچانے کا واحد طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے، والدین ہر مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو وائرس کمزور قوت مدافعت کے حامل بچوں کو فوری نشانہ بناتا ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے مختلف بیماریوں کے اعداد و شماری جاری کیے ہیں جس کے مطابق صوبے میں رواں سال ملیریا کے 5 لاکھ 59 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈینگی کے 2 ہزار 852 اور کانگو وائرس کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ میں نیگلیریا کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 11مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص صحت یات ہوا۔
واشنگٹن امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کے واقعہ کی ایک بار پھر مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ اس واقعہ میں...
اسلام آباد اسرائیل اور نریندر مودی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں صیہونی فورسز کی مقبوضہ کشمیر آمد‘ اسرائیلی...
اقوام متحدہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اعلامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ریکارڈ کا حصہ بن گیا،...
کراچیمقبوضہ کشمیر میں کے علاقےپہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد بھارت اور پاکستان کےدرمیان پیدا ہونے والی...
برسلز بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے کیخلاف حکومت نے بیرون ملک رابطوں کا بھی آغاز کر دیا۔ برسلز میں پاکستان کے...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ پا کستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خانی بابا ضلع پشین میں انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی...
کوئٹہ سی ٹی ڈی نے پشین میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا خنائی بابا میں ٹارگٹڈ اپریشن فائرنگ کے تبادلے میں...