مچ : پولیس تھانے کے قریب بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

31 دسمبر ، 2023

مچ( نامہ نگار) مچ پولیس تھانے کی دیوار کے ساتھ بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جان بحق جبکہ جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب پونے آٹھ بجے کے قریب مچ پولیس تھانہ کی دیوار کے ساتھ ٹائم ڈیوائس بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں لیاقت کرد کا بیٹا محمد بابر جاں بحق جبکہ مہیسر اتحاد کے چیئرمین غلام رسول مہیسر کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا، نعش اور زخمی بچے کو سول ہسپتال مچ لایا گیا زخمی بچے کو اطبی امداد دے کر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،ہسپتال اور دھماکہ کی جگہ ہر پورا مچ امڈ آیا سانحہ سے ہر آنکھ اشکبار تھی مزید تفتیش مچ پولیس کر رہی ہے۔